دعوت ولیمہ

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - وہ دعوت جو نکاح کے بعد لڑکے والوں کی طرف سے دی جائے۔ "صدر جنرل ضیاء الحق نے. چودھری وجاہت حسین کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی۔"      ( ١٩٨٧ء، جنگ، کراچی، ٢٢ مارچ :١ )

اشتقاق

دو عربی اسماء 'دعوت' اور 'ولیمہ' کے درمیان کسرہ اضافت لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٦٧ء سے "نور الہدایہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - وہ دعوت جو نکاح کے بعد لڑکے والوں کی طرف سے دی جائے۔ "صدر جنرل ضیاء الحق نے. چودھری وجاہت حسین کی دعوت ولیمہ میں شرکت کی۔"      ( ١٩٨٧ء، جنگ، کراچی، ٢٢ مارچ :١ )

جنس: مؤنث